جمعہ, اگست 7, 2026
اشتہار

بنوں: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

بنوں: پولیس نے تھانہ ڈومیل کی حدود کاشو پل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر چاروں اطراف سے فائرنگ کی، پولیس کے بہادر جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ڈی پی او یاسر آفریدی نے بتایا کہ پولیس کے جوانوں نے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس جوان دہشت گردوں کیخلاف لڑنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، دہشت گردوں کو چن چن کر ماریں گے، چھپنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پشاور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بنوں ریجن اور لکی مروت پولیس نے بیگوخیل کے علاقے میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران تین خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد پولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

بنوں: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 اہلکار زخمی

ذرائع کا کہنا تھا کہ مارے جانے والوں میں بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر محمد نذیر عرف مجاہد بھی شامل ہے، جو ایک ٹریفک کانسٹیبل اور سی ٹی ڈی اہلکار کے قتل میں مطلوب تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں