جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

لکی مروت : تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

لکی مروت : خیبرپختونخوا میں تھانے پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ڈی پی او لکی مروت نذیرخان کے مطابق پولیس نےتھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے، اہلکاروں کی بھرپور جوابی فائرنگ سے فتنہ خوارج کے دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دس سے12دہشت گردوں نے تھانہ گمبیلا کے مغربی اطراف سے حملے کی کوشش کی تھی، پولیس کے جوان الرٹ تھے، دہشت گردوں کو مورچہ زن ہونے کا موقع نہیں دیا۔

حملے کے وقت دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس اہلکار مکمل طور پر الرٹ تھے، پولیس نےبھاری ہتھیاروں سے بھرپورجوابی فائرنگ کی، ان کی بروقت کارروائی کی وجہ سے فتنہ الخوارج کوئی نقصان کیے بغیر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ کارروائی کے دوران پولیس کی نفری محفوظ رہی۔

آرپی او بنوں ریجن سجاد خان نے گمبیلا پولیس کی بروقت کارروائی پر انہیں شاباش دی، پولیس نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا۔

آرپی او بنوں ریجن سجاد خان نے گمبیلا پولیس کی بروقت کارروائی پر انہیں شاباش دی، پولیس نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں