اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

دہشت گرد بھارتی فوج کشمیریوں کو سفاکیت کا نشانہ بنارہی ہے: مشعال ملک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد بھارتی فوج کشمیریوں کو سفاکیت کا نشانہ بنارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کیا، مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری ہندوستان کے یوم جمہوریہ کو بطورِ یوم سیاہ منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق میں سیکیورٹی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں، بھارت نے کشمیریوں سے آزادی کا حق چھین رکھا ہے۔

یاسین ملک کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں سے حق آزادی چھیننے والے کے پاس یوم جمہوریہ منانے کا کوئی جواز بچا ہے؟

خیال رہے کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کا 70واں یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، کشمیری آج یوم سیاہ پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کریں گے، بھارتی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔

بھارت کا 70 واں یوم جمہوریہ : کشمیری آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منائیں گے

بھارتی فوج کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین ظلم وستم جاری ہے، جمہوریت کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبرکا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی عوام آج70واں یومِ جمہوریہ منارہے ہیں تاہم کشمیر جسے بھارتی اپنا اٹوٹ انگ قراردیتا ہے وہاں کے عوام آج بھی اپنے حقِ خود ارادیت سے محروم ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں