ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مارا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد نیک مان اللہ مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی میں ملوث تھا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں