The news is by your side.

Advertisement

بہاولپورمیں پانچ دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک

بہاولپور: محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائی کےدوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے پانچ دہشتگرد مارےگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے پانچ دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے ایک علاقے سےدوسرے علاقے منتقل کیا جارہا تھا۔

منتقلی کے دوران بہاولپورکے تھانہ سمہ سٹہ کےعلاقہ ذخیرہ کےقریب دہشت گردوں کےساتھیوں نےاچانک اپنےساتھیوں کو چھڑوانےکےلیےحملہ کردیا۔

دہشت گردوں کے ساتھیوں کی مڈبھیڑمیں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پانچوں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہےکہ دہشتگردوں کےقبضےسے دستی بم اوردیگراسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں