ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

کراچی سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے ابوالحسن اصفہانی روڈ سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کی ایک اور کارروائی عمل میں آئی ہے جس میں کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کے دو ساتھی پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے گلبرگ میں مخالف تنظیم کے کارکن کو قتل کیا اور انچولی میں بھی ایک شخص کو جاں بحق اور دو کو زخمی کیا تھا۔

واقعے کے بعد ملزم ملتان فرار ہوگیا تھا تاہم وقفے وقفے سے کراچی آتا رہتا تھا، تاکہ دہشت گردی کےلیے افراد کو منظم کرسکے اور اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے تھا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں