وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بڑی دہشتگردی سے بچ گیا۔ شہر میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
سنگجانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں خودکش جیکٹ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ آپریشن میں خودکش جیکٹ، ہینڈگرینیڈ، بارودی مواد برآمدگی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ انسداد دہشت گردی سمیت 9 دفعات کے تحت سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ متن کے مطابق گزشتہ رات سرچ آپریشن میں سنگجانی کی جھاڑیوں سے پولیس پر فائرنگ کی گئی تھی اور 4 ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے ڈھوک پراچہ کی جانب فرار ہوئے۔
آپریشن میں ایک کلاشنکوف، 2 ہینڈگرینیڈ، 2ڈیٹونیٹر، ایس ایم جی کے کارتوس برآمد ہوئے۔ سرچنگ کےدوران برآمد بارودی مواد کا وزن نصف کلو سے زائدہے۔
مقدمہ ایس ایچ او تھانہ ترنول کی مدعیت میں درج کیا گیا اور فرار ملزمان کی تلاش کیلئے پولیس کی اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہین۔