بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

دشمن افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کررہا ہے، دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دشمن افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کررہا ہے، دہشتگردی پاکستان اورافغانستان کی مشترکہ دشمن ہے۔

ترجمان ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے پریس بریفنگ میں کہا کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور افغانستان کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی، افغان سفیر نے مشیر خارجہ سے ملاقات میں مل کرکام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

رجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مشترکہ دشمن پاکستان اور افغانستان کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ دونوں کو احساس ہے اب مل کر کام کرنا ہوگا۔

نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی زبان زدعام ہے، پاکستان نے انسداد دہشتگردی میں بھاری جانی قربانیاں دیں ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ حالیہ دہشتگردی کی متعلقہ ادارے تفتیش کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، رواں سال کے دو مہینوں میں بائیس معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا۔


مزید پڑھیں : افغان نائب سفیر کی دفتر خارجہ طلبی


خیال رہے اس سے قبل لاہور دھماکے کے بعد دفتر خارجہ نے افغان نائب سفیر کو طلب کرکے افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے پر شدید احتجاج کیا تھا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں