تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی : صدر میں ڈینٹل کلینک پر حملہ کرنے والا دہشت گرد گرفتار

کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ صدر میں ڈینٹل کلینک پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دہشت گرد کا نام وقار خشک اور تعلق کالعدم ایس آراے سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے دیگر وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض بہترین طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں صدر میں کلینک پر فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اورخفیہ اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے صدر میں کلینک پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو گرفتارکرلیا، دہشت گرد کا تعلق کالعدم سندھ ریولیشنری آرمی سے ہے۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گرد کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گرفتار کیا گیا، گرفتاردہشت گرد کا نام وقار خشک ہے،

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی اور سندھ پولیس شاباش کےمستحق ہیں، یہ گرفتاری تمام دہشت گردوں کے لیے پیغام ہے، دہشت گردوں کا مقصد ملک میں خوف کا ماحول پیدا کرنا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے، ذوالفقار خاصخیلی نے ٹاسک دیا تھا،اصغرعلی شاہ گروہ کا سرغنہ ہے تاہم مزید ٹیمیں دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشش کر رہی ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ ہوا تھا، خودکش حملے کے دہشت گرد پکڑے گئے، چند دن پہلے داعش کے 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ امجد صابری کو قتل کرنے والے دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -