راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔
مارد وطن پر بہادر سپوت نے اپنی جان قربان کر دی، وطن عزیز کی حفاظت پر مامور پاک فوج کا ایک جوان دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔
فائرنگ کے تبادلے میں تیس سالہ سپالی محمد عامر اقبال نے شدید زخمی ہونے کے بعد جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔