پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

لکی مروت میں دہشت گردوں نے تھانے پر حملہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

خبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ ورگاڑہ سب ڈویژن بیٹنی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں اہلکار محفوظ رہے جبکہ دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، بھاری نفری ڈی پی او کی قیادت میں مقام پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تھانے پر حملے کے بعد علاقہ مکینوں بھی پولیس کی مدد کو پہنچ گئے، مکینوں اور پولیس کی فائرنگ سے دہشت گردوں کا حملہ پسپا۔

یاد رہے کہ یکم جنوری کو لکی مروت میں پولیس چوکی شہباز خیل پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں اہلکار تحسین اللہ شہید جب کہ جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تھے اور اطراف کے علاقے کو سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ دیگر دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں