ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا حملہ، جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گرد عناصر نے فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی، فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کو فوری اور جوابی ردعمل دیا گیا اور ان کے ٹھکانوں پر جوابی فائرنگ کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پچیس سالہ سپاہی سیف اللہ نے جام شہادت نوش کیا، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشت گردعارف اللہ عرف داداللہ ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی سیف اللہ شہید کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع کرک سےہے۔

واضح رہے کہ چودہ اکتوبر کو شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گردعارف اللہ عرف داداللہ ہلاک ہوا تھا۔

یاد رہے بارہ اکتوبر کو فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقےمیر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا ، جس میں ایک دہشت گردماراگیا تھا جبکہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں