تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

شمالی وزیرستان، 4 خواتین کے قتل میں ملوث دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کاشمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، فائرنگ کے ‏تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک، دہشت گرد کمانڈر گزشتہ روز چار خواتین ‏کارکنان کے قتل میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت ‏گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر ‏حسن عرف سجنا مارا گیا، دہشت گرد کمانڈر حسن عرف سجنا کا تعلق کالعدم تحریک طالبان حافظ ‏گل بہادر گروپ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حسن عرف سجنا سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف ‏دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا، دہشتگرد دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے حملوں، اغواء برائے ‏تاوان، بھتہ خوری میں بھی ملوث تھا،

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر حسن عرف سجنا دہشتگردوں کی بھرتی میں بھی ملوث رہا، ‏آپریشن کے دوران بھاری مقدار اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا اور علاقے کو کلیئر کر دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -