متحدہ لندن قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جنگ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، ملزمان کا انکشاف -
The news is by your side.

Advertisement

متحدہ لندن قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جنگ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، ملزمان کا انکشاف

کراچی: رینجرز کے ہاتھوں گرفتار متحدہ قومی موومنٹ کے جنوبی افریقہ نیٹ ورک کے ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم جنوبی افریقہ نیٹ ورک کے گرفتار ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، اے آر وائی نیوز نے اہم انکشافات پر مبنی تفصیلات حاصل کر لیں۔

تین سیاسی رہنماؤں کے قتل کی وارداتوں کو چند دن میں مکمل کرنا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے جنوبی افریقہ فرار کی تیاری مکمل کر لی تھی، متحدہ لندن قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جنگ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سیاسی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کی حکمتِ عملی کے احکامات ملے تھے، 3 سیاسی رہنماؤں کے قتل کی وارداتوں کو چند دن میں مکمل کرنا تھا۔

تفتیشی حکام کو مستقیم اور مقیم کے موبائل فونز سے اہم تفصیلات مل گئیں، اے آر وائی نیوز نے مستقیم اور مقیم کی تصاویر بھی حاصل کر لیں، ملزمان واٹس ایپ پر جنوبی افریقہ میں قیادت سے رابطے میں تھے۔


یہ بھی پڑھیں:  ایم کیو ایم ساؤتھ افریقا کے 2 کارندے گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد


تفتیشی ذرائع نے کہا ہے کہ ملزمان کو شجاع بوبی گروپ سے احکامات موصول ہوتے تھے، شجاع بوبی گروپ کے مسلح کارندوں کی تصاویر بھی مل گئیں، وارداتوں کی ویڈیوز متحدہ کے نیٹ ورک سے طاقت کے اظہار کے لیے بھیجی جاتی تھیں۔

ملزم نے تفتیشی حکام کو بیان دیا ہے کہ جنوبی افریقہ نیٹ ورک سے کارروائی کے لیے حکمتِ عملی تیار کی جاتی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں