جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

سکھرملتان موٹروے کا سنگِ بنیاد، دہشت گردوں اورمخالفین کا ایجنڈا ایک ہے: نوازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے پاک چین راہداری کے393 کلومیٹر طویل سکھر ملتان سیکشن کا سنگِ بنیاد رکھ دیا، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور ہمارے مخالفین کا ایک ہی ایجنڈا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز نے آج پاک چین راہداری کے سکھر ملتان سیکشن کا افتتاح کیا ، اس منصوبے پر 294 ارب روپے لاگت آئے گی اور یہ آئندہ سال مکمل ہوگا۔

اس موقع پران کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، مسلم لیگ ن سندھ کے سربراہ نہال ہاشمی سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم نےاس موقع پر ایئرکنڈیشنڈ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 1990 میں جو خواب دیکھا تھا اس کو تعبیر دینے کا موقع 2013 میں ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور ہمارے مخالفین کا ایجنڈا ایک ہے، دونوں پاکستان کی فلاح کے منصوبوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پشاور سے لاہوربننے والی موٹر وے کو گوادراور کراچی تک آنا تھا تاہم 1999 میں وہ منصوبہ دھرا کا دھرا رہ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے حیدرآباد چھ رویہ موٹروے آئندہ سال مکمل ہوجائے گی جبکہ موٹروے کے حیدرآباد تا سکھر 296 کلومیٹر طویل سیکشن کا سنگِ بنیاد اسی سال رکھا جائے گا۔

پاک چین راہداری کا سکھر ملتان سیکشن 294 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہوگا اور 393 کلومیٹر طویل اس سیکشن میں 11 انٹرچینج، 54 فلائی اوور، 12 سروس ایریا اور 10 آرام گاہیں ہوں گی۔

یہ منصوبہ گوادر اور کراچی سے پشاور نہیں بلکہ کراچی سے کاشغر کا منصوبہ ہے جو کہ پاکستان کو سنٹرل ایشیا سے ملاتا ہے، ان کا کہنا تھاکہ پاک چین راہداری سے ایک موٹروے ایران جائے گی، ایک افغانستان، ایک تاجکستان اورایک ازبکستان جائے گی۔ چین، جنوبی ایشیا اور سنٹرل ایشیا میں تین ارب یعنی دنیا کی آدھی آبادی بستی ہے اور پاک چین راہداری منصوبہ ان تین ارب انسانوں کی فلاح کا منصوبہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں