تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

تیزرفتار گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور سوگیا، ویڈیو وائرل

کہتے ہیں نیند جب آتی ہے تو انسان کانٹوں پر بھی سوجاتا ہے لیکن امریکی ڈرائیور تیزرفتاری سے دوڑی ہوئی کار میں ہی نیند کے مزے لینے گا، ڈرائیور کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس میں چلتی گاڑی کے دوران ڈرائیور کے سونے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو دوسری گاڑی میں سوار شخص نے بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

انٹرنیٹ کی زینت بننے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہائی وے پر سفر کے دوران ایک گاڑی میں موجود ڈرائیور اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھئ خاتون کو سوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈرائیور نے الیکٹرک کار ٹیسلا کو آٹو پائلٹ موڈ پر لگایا اور خود گہری نیند کے مزے لینے لگا جب کہ اس کے برابر میں بیٹھی ہوئی خاتون بھی سوتی رہی جب کہ گاڑی 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔

ڈرائیور کی انتہائی خوفناک غلطی سڑک پر چلنے والی دیگر گاڑیوں کو بھی حادثے کا شکار کرسکتی تھی۔

Comments

- Advertisement -