تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کلین سوئپ: آئی سی سی نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی

دبئی: بنگلا دیش کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرنے پر پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ڈھاکا میں سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں شاندار کامیابی کے ساتھ سیریز 0-2 سے اپنے نام کی اور آئی سی سی کی ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرا نمبر حاصل کرلیا۔

بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور آٹھ رنز سے شکست دینے پر آئی سی سی نے پوائنٹس ٹیبل کے پی سی ٹی 66 اعشاریہ 66 کو 75 پوائنٹس میں بدل دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

سری لنکا اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، جس نے ایک سیریز میں 2 ٹیسٹ میچ کھیلے اور دونوں ہی میں فتحیاب رہی جبکہ پاکستان نے دو سیریز کھیلی جن میں سے 3 ٹیسٹ میچ جیتے اور ایک میچ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت اس وقت ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔

Comments

- Advertisement -