تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

امتحانی کاپیاں ری چیک کیلئے انٹربورڈ سے باہر جانے کا انکشاف، ویڈیو وائرل

کراچی: امتحانی کاپیاں ری چیک کیلئےانٹربورڈسےباہرجانے کا بھی انکشاف سامنے آیا ، آڈٹ افسر زاہد نے ویڈیومیں اعتراف کیا کہ ایک نہیں،کئی کاپیاں میرےپاس آتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ افسران کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی ، جس میں امتحانی کاپیاں ری چیکنگ کے لئے انٹر بورڈ سے باہر جانے کا بھی انکشاف ہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے راشد قدوائی اور زاہد لاکھو کنٹرولر عظیم پر دباوٴ ڈالتے رہے، آڈٹ آفیسر زاہد لاکھو نے امتحانی کاپیاں اپنے کمرے میں پہنچائے جانے کا اعتراف کیا۔

زاہد لاکھو نے ویڈیو میں اعتراف کیا کہ ایک نہیں، کئی کاپیاں میرے کمرے میں آتی ہیںم، عظیم صدیقی نے زاہد لاکھو سے سوال کیا کہ آپ کی بیٹی نے امتحان دیا، دو کاپیاں غائب ہیں، کہاں گئیں؟؟؟ آپ کی بیٹی کی انگلش اور کیمسٹری کی کاپیاں کیسے غائب ہوئیں؟

راشد قدوائی نے عظیم صدیقی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے اسٹیٹمینٹ ریکارڈ کر کے کیا کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز انٹر بورڈ کراچی میں کرپشن پر حکومت سندھ کی تشکیل کمیٹی نے رپورٹ تیار کی تھی ، جس میں بورڈانعام احمد،ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی کو عہدے سےہٹانے کی سفارش کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں : انٹر بورڈ افسران کی جعل سازی، فیل طالب علم کو پاس کرنے کا انکشاف

رپورٹ میں آڈٹ آفیسر زاہدلاکھو اور دیگرملوث افسران کو بھی عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کی اور کہا گیا زاہد لاکھو نےشعبہ امتحانات میں غیر قانونی مداخلت کی، بورڈ کے چیئرمین اور زاہد لاکھو نے مل کر نتائج تبدیل کیے، دونوں افسران نے سیکڑوں من پسند طلبا کے نتائج تبدیل کیے۔

کمیٹی رپورٹ کے مطابق چیئرمین بورڈ انعام احمد میں انتظامی قابلیت و اہلیت نہیں، انعام احمد نے بورڈ آف گورننس سے خواہشات پرفیصلے کرائے۔

یاد رہے چند روز قبل بھی انٹرمیڈیٹ بورڈ افسران کی جانب سے جعل سازی کرکے فیل طالب علم کو پاس کرنے کا انکشاف ہوا تھا ، کاپی ری چیکنگ کےدوران طالب علم کے نمبرز میں اضافہ کیاگیا اور طالب علم کو پاس کرکےرزلٹ جاری کیاگیا تھا۔

ہیڈچیکر کے 2 بار منع کرنے کے باوجود کاپی کو آر ای ایچ کرایاگیا، جس میں طالب علم کے نمبر کو 26 سے بڑھا کر 30 کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔

اس سے قبل فروری میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے چیئرمین اور آڈٹ آفیسر کی جانب سے قریبی دوست کے بیٹے کو امتحانات میں کامیاب کرنے کے لیے نتائج میں تبدیلی کا انکشاف ہوا تھا ،جس کی تمام دستاویزات سامنے آگئیں تھیں ۔

Comments

- Advertisement -