تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز؛ پاکستان کے 20 کھلاڑی شارٹ لسٹ

ڈربی: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کے 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔

5اگست سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل پریکٹیس میچز کے بعد قومی ٹیم کے 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیا۔

ڈربی میں پریکس میچ کے اختتام پر شارٹ لسٹ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں کپتان اظہرعلی، بابراعظم، عابدعلی، اسدشفیق، فہیم اشرف، فوادعالم، امام الحق، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، محمدعباس، محمدرضوان، سرفرازاحمد، نسیم شاہ، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری، وہاب ریاض اوریاسرشاہ شامل ہیں۔

انگلینڈ میں موجود دیگر9کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئےاپنی تیاریوں کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔ دیگر9کھلاڑیوں میں فخرزمان، افتخار احمد، حیدرعلی، عماد وسیم، محمدحفیظ، محمدعامر، خوشدل شاہ، محمدحسنین، موسیٰ خان شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے کھیلا جائے گا۔

Comments