ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی 20، ٹی ٹین کے بعد اب ایک نیا فارمیٹ ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ متعارف کروایا گیا ہے۔
ٹیسٹ ٹوئنٹی کے ابتدائی دو ایڈیشنز بھارت میں ہوں گے، پہلا ایڈیشن کا آغاز جنوری 2026 میں کیا جائے گا، آرگنائزر نے گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں سابق اسٹارز میتھیو ہیڈن، ہربھجن سنگھ، سر کلائیو لائیڈ اور اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ اسے لانچ کیا۔
اس فارمیٹ کے ہر میچ میں 80 اوورز ہوں گے، ہر ٹیم 20، 20 اوورز کی دو اننگز کھیلے گی، پھر دونوں اننگز کے اسکور جمع کیے جائیں گے، نتیجہ جیت، ہار، ٹائی یا ڈرا سب ممکن ہو سکیں گے۔
ٹیسٹ ٹوئنٹی فارمیٹ کا پہلا ایونٹ جونیئر ٹیسٹ ٹوئنٹی چیمپئن شپ جنوری 2026 میں منعقد ہوگی، جس میں 13 سے 19 سال کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
اس ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلے، فیصلے کی صلاحیت اور کھیل کی سمجھ بوجھ کو پرکھنا ہے۔
ٹورنامنٹ میں6 فرنچائزز شامل ہوں گی جس میں 3 بھارت سے جبکہ ایک دبئی، ایک لندن اور ایک امریکی شہر سے منسوب ہو گی۔ ہر ٹیم میں 16 کھلاڑی ہوں گے، جن میں آدھے بھارتی اور آدھے دوسرے ممالک سے ہوں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


