پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ماڈل ریبیکا لینڈرتھ کا قاتل گرفتار، قتل سے پہلے کیا ہوا؟ اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : سیکیورٹی فورسز نے ماڈل ریبیکا لینڈرتھ کے قتل میں ملوث ٹریسی رولنز نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سیکیورٹی فورسز نے ورجینیا سے تعلق رکھنے والی مشہور ماڈل کو بے دردی سے قتل کرنے والے 28 سالہ ٹریسی کو پکڑ لیا۔

عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کو چہرے، سینے اور ہاتھوں پر بیس گولیاں ماری گئیں جس میں پوسٹ مارٹم کے دوران 18 گولیاں نکالی جاچکی ہیں۔

- Advertisement -

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ قاتل نے ریبیکا لینڈریتھ کو کنٹیکٹ کے ٹرک اسٹاپ سے بٹھایا اور قتل سے پہلے دونوں نے ملک بھر کا سفر کیا۔

تفتیش کاروں کے مطابق مقتولہ کی لاش 7 فروری کو ملٹن کے قریب انٹراسٹیٹ پر پڑی ہوئی ملی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریسی رولنز کو قتل اور لاش کی بے حرمتی کرنے کے مقدمے میں کنٹیکٹ کی جیل میں قید ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں