تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

مین ہول میں گرنے والی خاتون حیران کن طور پر کئی روز بعد بھی زندہ

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں بیچ سڑک پر بنے مین ہول میں گرنے والی خاتون کو کئی روز بعد زندہ ریسکیو کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ نارتھ گرینڈ پارک وے کے علاقے میں پیش آیا جہاں مصروف سڑک کے بیچوں بیچ بنے مین ہول میں راہگیر خاتون جاگریں تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون کو مین ہول سے باہر نکال لیا گیا۔

Harris County Constable Precinct 4 shared photos of the alarming rescue showing an officer putting down a long stick into the hole, likely to pull the woman out. Another image shows the area were she fell which appears to be a newly constructed neighborhood

پولیس کے مطابق خاتون کئی روز سے مین ہول میں پھنسی ہوئی تھیں تاہم معجزانہ طور پر انہیں کوئی خراچ تک نہیں آئی اور جب انہیں باہر نکالا گیا تو وہ ٹھیک سے سانس لے رہی تھیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ خاتون کس طرح مین ہول میں گریں اور وہ اس علاقے میں کس لیے آئی تھیں کیونکہ یہ تعمیراتی علاقہ ہے۔

Texas police rescue woman trapped in manhole for several days

پولیس نے فوری طور پر خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی اور اس سے متعلق کوئی ذاتی معلومات میڈیا سے شیئر نہیں کی گئیں، پولیس نے میڈیا کو صرف اتنا بتایا ہے کہ ایک نامعلوم خاتون کو مین ہول سے کئی روز بعد زندہ نکال لیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -