تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ٹیکساس میں اسکول کے19 بچوں کو کیوں قتل کیا گیا؟ چونکا دینے والے انکشافات

ٹیکساس کے اسکول میں 19بچوں سمیت 22 افراد کو فائرنگ سے قتل کرنے والا ملزم بچپن سے ہی ذہنی اذیت کا شکار تھا۔

اس حوالے سے ملزم کے قریبی عزیز و اقارب نے میڈیا کو بتایا ہے کہ 18سالہ سلواڈار راموس کو اپنے بچپن سے ہی مختلف پریشانیوں کا سامنا رہا، اسے نہ صرف اسکول میں کلاس کے ساتھیوں بلکہ اپنے گھر میں بھی والدہ سے بہت سی شکایات تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس کے دوستوں اور رشتہ داروں نے بتایا کہ ان ہی معاشرتی ناانصافیوں کی وجہ سے اسے اسکول کو بھی خیرباد کہنا پڑا اور یہی احساس کمتری اس کے اس قبیح جرم کا باعث بنا۔

سلواڈار راموس کی ایک ہم جماعت نادیہ رئیس نے بتایا کہ اس نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ شدید غصے کی حالت میں اپنی والدہ کو ہذیان بک رہا تھا، ویڈیو میں اس کا کہنا تھا کہ والدہ اسے گھر سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ اسکول میں فائرنگ کے واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی میں حملہ آور سلواڈار راموس بھی فائرنگ سے مارا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : ٹیکساس کے اسکول میں مسلح نوجوان کی فائرنگ سے 19بچوں سمیت 22 ہلاک

خیال رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 19 کمسن بچے اور 2 ٹیچرز ہلاک ہوئے تھے۔ غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ ملزم کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -