تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

ٹیکساس اسکول فائرنگ : ملزم نے واردات سے قبل دادی کو بھی گولی ماری

ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک پرائمری اسکول میں گزشتہ روز فائرنگ کے واقعے میں 19 بچوں سمیت 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے، 18 سالہ مسلح نوجوان نے اسکول کے اندر آکر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

اس حوالے سے مقامی میڈیا کے سامنے اندوہناک حقائق سامنے آئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ مرنے والے تمام بچے ایک ہی کلاس میں زیر تعلیم تھے۔

جنوبی ٹیکساس کے ایلیمنٹری اسکول میں ہونے والی قتل عام کی واردات میں دو اساتذہ بھی جان کی بازی ہار گئے، متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ماضی میں ایسا واقعہ کبھی پیش نہیں آیا۔

ٹیکساس کے محکمہ پبلک سیفٹی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کلاسوں کے شیشے توڑ کر ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

اسی دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم بھی جائے وقوعہ پر ہی مارا گیا، جس کی شناخت 18 سالہ سلواڈور راموس کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے انکشاف کیا کہ ملزم نے واردات سے قبل اپنی دادی کو بھی گولی مار کر قتل کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن خوش قسمتی سے اس کی دادی بچ گئی اور اسپتال میں ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

Comments