تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ٹیکساس اسکول فائرنگ : جاں بحق بچی کے والد کی اسلحہ کمپنی کیخلاف کارروائی

ٹیکساس کے ایک اسکول میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد فضا تاحال سوگوار ہے، ایک جانب والدین اپنے بچوں کی یاد میں نوحہ کناں ہیں تو دوسری طرف ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کررہے ہیں۔

ٹیکساس اسکول میں فائرنگ سے قتل ہونے والی10 سالہ بچی کے والد اور اسکول کے ایک ملازم نے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔

ابتدائی اقدام کے طور پر انہوں نے جدید اسلحہ بنانے والی "ڈینیئل ڈیفنس” نامی کمپنی کو خط لکھا ہے جو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا باعث بن سکتا ہے۔

سیمی آٹومیٹک رائفل بنانے والی کمپنی کا اسلحہ گزشتہ ہفتے کے قتل عام میں استعمال ہوا تھا جس میں19 بچوں سمیت21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

راب ایلیمنٹری اسکول کی طالبہ امیری جو گارزا کے والد الفریڈ گارزا کے وکلاء نے جمعہ کو "ڈینیئل ڈیفنس” کے نام لکھے گئے ایک خط میں درخواست کی ہے کہ کمپنی نوعمروں اور بچوں کو اس کی مارکیٹنگ کے بارے میں دی گئی معلومات فراہم کرے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں وہ تمام معلومات فراہم کریں بصورت دیگر ہم آپ کے خلاف مقدمہ کرنے کیلئے حق بجانب ہوں گے۔

یاد رہے کہ فائرنگ کے واقعے میں استعمال ہونے والی آٹو میٹک گن کی کمپنی ڈینئل ڈیفنس کے خلاف ابھی تک کسی مقدمہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ "ڈینیئل ڈیفنس” کے ترجمان کی جانب سے اس خط کا تاحال جواب نہیں دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -