اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے ٹیکسٹائل برآمدات خطرے میں، وزیراعظم سے فوری مداخلت کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

 پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے ملک گیر گڈز ٹرانسپورٹرز کی جاری ہڑتال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کے تسلسل سے ٹیکسٹائل و ملبوسات کی صنعت کی رسد، پیداواری سرگرمیاں اور برآمدی کھیپیں بری طرح متاثر ہو سکتی ہیں، جبکہ کونسل نے صورتحال کے فوری حل کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ذاتی مداخلت کی درخواست کی ہے۔

وزیراعظم کو ارسال کیے گئے خط میں پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے چیئرمین فواد انور نے کہا کہ 8 اگست سے شروع ہونے والی ملک گیر گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث ملک بھر میں خام مال اور برآمدی کھیپوں کی نقل و حرکت شدید متاثر ہو رہی ہے۔

ملک گیر پہیہ جام ہڑتال شروع ، اشیائے ضروریہ کی سپلائی متاثر ہونے کا امکان

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے مطابق ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعت کا انحصار بلا تعطل نقل و حمل پر ہے، کیونکہ درآمدی اور مقامی خام مال کو بروقت پیداواری یونٹس تک پہنچانے کے ساتھ تیار شدہ برآمدی مصنوعات کو بندرگاہوں تک پہنچانا بھی انتہائی ضروری ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ہڑتال کے باعث برآمدی کنٹینرز کی معمول کے مطابق نقل و حرکت متاثر ہے، درآمدی خام مال بندرگاہوں پر رکا ہوا ہے جبکہ مقامی طور پر حاصل کی جانے والی کپاس اور دیگر ضروری خام مال کو ملوں تک پہنچانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہےپاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے تسلیم کیا کہ ٹرانسپورٹرز کے مطالبات مختلف حکومتی سطحوں اور محکموں کے درمیان رابطے اور بات چیت کے متقاضی ہیں، تاہم کونسل نے خبردار کیا کہ موجودہ تعطل جتنا طویل ہوگا، اس کی معاشی قیمت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جائے گی۔

کونسل نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے درخواست کی کہ وہ ذاتی اور فوری مداخلت کرتے ہوئے متعلقہ حکومتی اداروں اور ٹرانسپورٹ شعبے کے نمائندوں کو ایک میز پر لائیں تاکہ مذاکرات کے ذریعے ہڑتال کا جلد از جلد حل نکالا جا سکے۔

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ کی بندش برقرار رہنے سے صنعتی سپلائی چین مزید متاثر ہونے، برآمدی کھیپوں میں تاخیر اور برآمدی صنعت پر اضافی دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔انتہائی فوری” قرار دیے گئے اس خط پر پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے چیئرمین فواد انور کے دستخط ہیں، جبکہ خط کی نقل وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں