The news is by your side.

Advertisement

ٹیکسٹائل انڈسٹری بیرون ملک پاکستان کے برانڈز متعارف کرائے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری بیرون ملک پاکستان کے برانڈز متعارف کرائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں صنعتی انڈسٹری کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ایکسپورٹ 71 ارب روپےتک پہنچ گئی، ماضی کی حکومتوں نے ایکسپورٹس کونظر انداز کیا، پچھلے9سال میں اسکیم کے تحت انڈسٹری کو 68 بلین دیےگئے۔وزیراعظم کو صنعتی ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے چھوٹے ایکسپورٹرز کو مزید سہولتیں دینے اور صنعتی یونٹس لگانے کے لیے زمین کی فراہمی یقینی،آسان بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کے فروغ کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان کے پاس فارم ٹو فیشن کی ویلیو چین موجود ہے۔اجلاس میں وزیراعظم نے صنعتی انڈسٹری کے لیے “ویلیو چین” بنانے اور عالمی سطح پر “میڈ ان پاکستان” برانڈ متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری بیرون ملک پاکستان کے برانڈز متعارف کرائے۔ انہوں نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ری فنڈز پالیسی پر نظر ثانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ری فنڈ کے لیے اسٹیٹ بینک سے رابطے کی پالیسی وضع کریں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں