site
stats
بزنس

ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے معاشی بہتری کے دعووں کے برعکس ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، عالمی کساد بازاری، بڑھتی ہوئی لاگت، توانائی کے بحران اور ایف بی آر میں پھنسے اربوں روپے اس کی اہم وجوہات ہیں۔

ایک طرف نواز حکومت کی معاشی کامیابیوں کے بڑے بڑے دعوے ہیں تو دوسری طرف تین سال سےمسلسل گرتی ٹیکسٹائل برآمدات کا معاملہ ہے جو ملکی آمدنی کا سب سےبڑا ذریعہ ہے لیکن تاحال زبوں حالی کا شکار ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال اب تک ٹیکسٹائل برآمدات میں سات فیصدکمی واقع ہوچکی ہ

ے، جولائی 2015ء سےمئی 2016ء تک برآمدات کاحجم محض ساڑھے گیارہ ارب ڈالر رہا۔

ٹیکسٹائل کے ویلیو ایڈیڈ شعبے کی کارکردگی خاص طور پر مایوس کن رہی جس کی برآمدات میں 20 فیصد کی کمی آئی۔

ٹیکسٹائل برآمدات میں مسلسل کمی کی وجوہات جاننے کے باوجود حکومت کی طرف سے اس ضمن میں‌ کوئی عملی قدم نہیں‌ اٹھایا جارہا، کاروباری شخصیات کی جانب سے حکومت سے مسلسل مطالبہ کیا جارہا ہے کہ حکومت برآمدات میں اضافے کے لیے عملی اقدامات کرے تاکہ روپے کی گرتی ہوئی قدرکو سہارا دے کر بحالی کی جانب گامزن کیا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top