ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

امریکا نے جنوبی کوریا میں نصب دفاعی نظام تھاڈ اسرائیل منتقل کردیا، ویڈیو جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سیئول(13 مارچ 2026): امریکا نے جنوبی کوریا میں نصب اپنا جدید ترین دفاعی نظام ‘تھاڈ’ اسرائیل منتقل کر دیا ہے۔ جنوبی کوریا کے سرکاری میڈیا نے اس حساس دفاعی سسٹم کی منتقلی کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے جنوب میں واقع پیونگٹائیک شہر کے ‘اوسان ایئر بیس’ سے دفاعی سامان کی منتقلی کا عمل مکمل کیا۔ یہ ایئر بیس امریکا کا جنوبی کوریا میں اہم فوجی مرکز ہے۔

واضح رہے کہ یہ جدید دفاعی نظام اصل میں شمالی کوریا کے ممکنہ میزائل حملوں اور خطرات سے بچاؤ کے لیے جنوبی کوریا میں نصب کیا گیا تھا۔

تاہم، مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتحال اور اسرائیل پر ممکنہ ایرانی میزائل حملوں کے پیشِ نظر، امریکا نے اپنے اس دفاعی نظام کو اسرائیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہاں کی فضائی حدود کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق تھاڈ سسٹم کی منتقلی سے خطے کی سکیورٹی صورتحال پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، کیونکہ جنوبی کوریا میں اس کی موجودگی شمالی کوریا کے خلاف ایک اہم ڈھال تصور کی جاتی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں