The news is by your side.

تھائی ایئرویز کا پاکستان کیلئے فلائٹ شیڈول کی بحالی کا اعلان

تھائی ایئرویز نے دارالحکومت بنکاک سے پاکستان کے لیے فلائٹ شیڈول کی بحالی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم فروری سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔ تھائی ایئرویز پاکستان کے لیے ہفتہ وار 12 دوطرفہ پروازیں آپریٹ کرے گی۔

بنکاک سے لاہور اور لاہور سے بنکاک کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت سے لاہور کے لیے منگل اور جمعہ کو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ تھائی ایئرویز نے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی ہے۔

بڑی کامیابی ، یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی جہازوں پر عائد پابندی ختم ہونے کا امکان

دوسری جانب عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤنے سول ایوی ایشن اتھارٹی پر سیفٹی سگنی فکینٹ کنسرن ( ایس ایس سی ) ختم کردیا، جس کے بعد یورپی یونین کی پابندی ہٹنے کے امکان روشن ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ اومیکرون وائرس کے پیش نظر مختلف ممالک سفری پابندی پر بھی غور کررہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں