ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

آبنائے ہرمز حملے میں کس ملک کا جہاز نشانہ بنا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آبنائے ہرمز حملے میں تھائی لینڈ کا کارگو جہاز نشانہ بن گیا۔

تھائی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز حملے میں ہونے والے نشانہ بننے والے جہاز کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے جس کے عملے کے 3ارکان لاپتہ ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق نامعلوم پروجیکٹائلز لگنے سے تھائی لینڈ کے کارگو جہاز میں آگ لگی، عملے کے 20 ارکان نے لائف بوٹس کے ذریعے جہاز سے نکل کرجان بچائی۔

حکام نے بتایا کہ 2 نامعلوم پرجیکٹائل لگنے سے جہاز کے انجن روم اور دیگر حصوں میں آگ لگی، عملے کے لاپتہ تینوں ارکان انجم روم پر مامور تھے۔

بارودی سرنگیں

امریکی خبر رساں ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ‘سی این این’ نے ایک تشویشناک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم آبی گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ میں بارودی سرنگیں بچھانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ان گنت مائنز بچھائی گئی ہیں، ایرانی فورسز، خاص طور پر پاسدارانِ انقلاب، کے پاس چھوٹی کشتیوں اور جدید ‘مائن لیئرز’ کی صلاحیت موجود ہے، جو مختصر وقت میں سمندر کے اندر سیکڑوں خطرناک مائنز بچھا سکتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں