پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

تھائی لینڈ میں آسمانی بجلی نے فٹبالر کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

تھائی لینڈ میں آسمانی بجلی گرنے سے فٹبالر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

تھائی لینڈ میں فٹ بال کے سیمی فائنل کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک کھلاڑی سوفوان آوائے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

جنوبی تھائی لینڈ کے شہر میں ساتھی فٹ بالر آسمانی بجلی کی زد میں آنے والے کھلاڑی کی مدد کے لیے پہنچے لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش وڈیو میں کئی کھلاڑیوں کے قریب اچانک آسمانی بجلی گرنے اور زور دار دھماکے کی آواز دیکھی اور سنی جاسکتی ہے۔

حادثے 12 فٹبالر زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں ایک ملائیشین کھلاڑی بھی شامل ہے۔

سوفوان آوائے سیمکولٹس ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے اور حال ہی میں تھائی لینڈ کے تھرڈ ڈویژن کلب یالا ایف سی سے معاہدہ کیا تھا۔

کلب نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں