The news is by your side.

Advertisement

تھائی لینڈ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

بنکاک: تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے میں مسلح افراد کی جانب سے دو چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

تھائی لینڈ کی فوج کے ترجمان کرنل کیاٹیساک نیونگ کا کہنا ہے کہ یالا صوبے میں واقع دو چیک پوسٹوں سے خون آلودہ کپڑے بھی ملے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں دوران حملہ آور بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

تھائی لینڈ کی فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے افسران میں 4 خواتین اور ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔

صوبائی پولیس کے سربراہ کے مطابق واقعے کے بعد یالا جانے والی شاہراہ کو گاڑیوں کے لیے بند کردیا گیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

تھائی لینڈ کے وزیراعظم پرایوتھ چان اوچا کا کہنا تھا کہ اس حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد فوجی اور پولیس اہلکاروں پر حملے کے بجائے اپنی توجہ سیکیورٹی رضاکاروں پر مرکوز کررہے ہیں کیونکہ وہ ان کا آسان ہدف ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رضاکاروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بہتر منصوبہ بندی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ جنوبی تھائی لینڈ کا صوبہ یالا گزشتہ 15 سال سے باغیوں کے حملوں کی لپیٹ میں ہے اور اس دوران 7000 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں