تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کرونا ویکسین کا چوہوں پر کامیاب تجربہ، بندروں پر آزمائش شروع

بنکاک: تھائی لینڈ کے ماہرین نے کرونا ویکسین کے چوہوں پر کامیاب تجربے کے بعد اب بندروں پر ویکسین کی آزمائش شروع کردی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیر برائے اعلٰی تعلیم، سائنس اور تحقیق کا کہنا تھا کہ محققین کو امید ہے کہ ستمبر تک ویکسین کے اثرات سے متعلق کوئی واضح نتیجہ نکل آئے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ویکسین کی آزمائش کا تجربہ اگر کامیاب ہوا تو ویکسین صرف تھائی لینڈ کے شہریوں کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے دستیاب ہوگی‘۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین کا تجربہ بندروں پر کامیاب

وزیر برائے اعلیٰ تعلیم اور سائنس کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم (پریوت چن اوچا) نے واضح پالیسی پیش کی ہے جس میں بتایا کہ ہمیں کرونا کے خلاف لڑائی میں عالمی کوششوں کا حصہ بننے کے لیے ویکسین تیار کرنی چاہیے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ تھائی ویکسین میسنجر آر این اے کا استعمال کرتے ہوئے جسم کے خلیوں کو اینٹی جینز تیار کرنے کا اشارہ دیتی ہے جو مدافعتی نظام کو عملی شکل دیتا ہے۔

وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ ویکسین دنیا بھر میں بنائی جانے والی کم از کم 100 ویکسیز میں سے ایک ہے اور اسے نیشنل ویکسین انسٹی ٹیوٹ، شعبہ برائے میڈیکل سائنس اور چولالونگ کورن یونیورسٹی کے ویکسین ریسرچ سینٹر نے تیار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس، تھائی لینڈ کے سیکڑوں بندر بھوک سے تڑپنے لگے، ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ ماہرین کرونا ویکسین کی آزمائش انسانوں سے پہلے چوہوں اور بندروں پر کررہے ہیں، ان دو جانوروں پر آزمائش کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ان کا اندورنی نظام انسانوں سے مماثلث رکھتا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -