تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

چمگادڑوں میں کورونا وائرس کی تشخیص

بنکاک: تھائی لینڈ میں چمگادڑوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں چمگادڑوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ماہرین نے اسے وائرس کی جڑ تک پہنچنے کے لیے اہم قدم قرار دے دیا۔

تھائی لینڈ میں سائنس دانوں کی ٹیم نے غار میں موجود چمگادڑوں میں وائرس کی تشخیص کی، چمگادڑوں میں مخصوص وائرس کے 90 فیصد جراثیم پائے گئے جو دنیا بھر میں عالمی وبا کے پھیلنے کا سبب بنے۔

بنکاک یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس براہ راست انسانوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، یہ جانوروں سے ہی انسانوں میں منتقلی کا باعث بنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کی اصل جڑ تک پہنچنے کے لیے چین کی سرحد کے پار بھی تحقیق کرنی ہوگی۔

واضح رہے کہ 2019 کی عالمی وبا کا ذمہ دار ابتدائی طور پر چمگادڑوں کو ہی قرار دیا گیا تھا۔

عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کے سربراہ بین امبیرک کا کہنا تھا کہ ابھی تک کے مشاہدے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ وائرس چمگادڑ سے کسی اور جانور میں منتقل ہوا ہے اور پھر وہاں سے انسانوں میں پھیلا ہے تاہم اس کے لیے ہمیں مزید شواہد جمع کرنا ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -