پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

تھائی لینڈ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 162 ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

تھائی لینڈ میں میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 162 افراد لقمہ اجل بن گئے، حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی ہے اور کئی علاقوں میں پانی کی سطح ابھی بھی خطرناک حد پر موجود ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے جنوبی علاقوں میں تباہ کن سیلاب کا پانی جیسے جیسے کم ہو رہا ہے، ویسے ویسے ہلاکتوں اور تباہی کی سنگینی کا انکشاف ہورہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مختلف صوبوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 162 ہو گئی ہے جن میں سب سے زیادہ اموات سونگکھلا میں رپورٹ ہوئیں۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 162 ہو چکی ہے۔ سیلاب کا پانی کم ہونے کے بعد کئی علاقوں میں نقصان کی اصل صورتحال سامنے آنے لگی ہے۔

ڈپارٹمنٹ آف ڈیزاسٹر پریونشن اینڈ مٹِی گیشن نے بتایا کہ 12 جنوبی صوبوں میں 1.2 ملین گھروں اور 36 لاکھ سے زائد افراد سیلاب کی تباہ کاریوں کی زد میں آئے ہیں۔

سری لنکا میں شدید بارشیں اور لینڈ سلائنڈنگ، 46 ہلاک

سرکاری ترجمان کے مطابق آٹھ صوبوں میں سیلاب سے 162 جانیں ضائع ہوئیں، جن میں سونگکھلا صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں کم از کم 110 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح کم ہونے کے بعد ریسکیو اور سرچ آپریشن بہتر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں