بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

وھیل کی ’قے‘ نے کچرا چننے والے کو کروڑ پتی بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنکاک : تھائی لینڈ میں غریب کچرا چننے والے کو وھیل کی قے مل گئی جس کی قیمت مارکیٹ میں 1 لاکھ ڈالر بتائی جارہی ہے۔

دینے والا جب بھی دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے، یہ کہاوت تو سب نے سن رکھی ہے بلکہ تقریباً سبھی کی خواہش ہے کہ انہیں بھی چھپڑ پھاڑ کر ملے، تھائی لینڈ کے ایک غریب کچرا چننے والے کےلیے یہ کہاوت اس وقت حقیقت میں بدل گئی جب اسے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی وھیل کی قے ملی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وھیل کی قے کا تکنیکی نام ’ایمبرگیس‘ ہے، جو وھیل کے پیٹ میں مختلف اشیاء کا آمیزہ ہوتا ہے اور ایک گولے کی صورت میں باہر آتا ہے جیسے وھیل کی الٹی کہتے ہیں۔

- Advertisement -

سومسک بونرتھ کا کہنا تھا کہ میں جزیرے پر صفائی کررہا تھا کہ میرا پاؤں ایک بڑے موم جیسے چکنے زرد گولے سے ٹکرایا جسے میں نے اٹھالیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس گولے بو آرہی تھی لیکن اسے کئی مراحل سے گزارے جانے کے بعد اس سے خوشبو اور دیگر اشیا بنائی جاتی ہیں اور خشک ہوتے ہی اس کی بو ختم ہوجاتی ہے اور خوشبو آنے لگتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ دیرپا خوشبو دینے والے پرفیوم میں انہیں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

آبی حیات کے ماہرین اس قے کو تیرتا ہوا سونا بھی کہتے ہیں جو اپنے وزن کے لحاظ سے لاکھوں ڈالر میں فروخت ہوسکتا ہے۔

جب سومسک کے ہاتھ یہ لگا تو اسے یقین نہ تھا کہ یہ کوئی قیمتی شے ہے لیکن اب وہ اس خزانے کو پاکر بہت خوش ہے اور فروخت کرنے کی فکر میں ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ میں پہلے ماہی گیر تھا لیکن ایک طوفان کے دوران میری کشتی تباہ ہوگئی جس کے بعد حالات نے مجھے کچرا چننے پر مجبور کردیا لیکن اب میں وھیل کی الٹی سے حاصل ہونے والی رقم سے دوبارہ کشتی خریدوں گا تاکہ دوبارہ سے ماہی گیری کرسکوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں