ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

تھائی لینڈ کی نئی حکومت نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بینکاک: تھائی لینڈ کی نئی حکومت نے شہریوں کا گزر بسر آسان بنانے کے لیے ہر شہری کو 10 ہزار بھات (282 ڈالر) کی مالی مدد فراہم کرنے اور توانائی کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

روئٹرز کے مطابق تھائی لینڈ کی نئی حکومت نے ہر شہری کو دس ہزار بھات کی مالی مدد دینے، قرضوں کی ادائیگی میں تاخیر کی سہولت اور توانائی کی قیمتیں کم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے، تاکہ زندگی گزارنے کی لاگت کم ہو سکے، اور معیشت کو فروغ مل سکے۔

یہ اعلانات اس تقریر کے مسودے کا حصہ ہیں جو تھائی وزیر اعظم سریتھا تھاویسین اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں کریں گے۔ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سریتھا نے اسی ہفتے کابینہ کے ساتھ حلف اٹھایا ہے اور وہ پیر کو پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔

مالی مدد کے اسکیم کے تحت 560 ملین بھات (15.8 ملین ڈالر) کی رقم مختص کی گئی ہے، جس کی ادائیگی 16 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام تھائی باشندوں کے ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کی جائے گی، اس اسکیم کا وعدہ سریتھا کی پارٹی کی جانب سے انتخابات سے قبل کیا گیا تھا۔

پالیسی تقریر کے مسودے کے مطابق وبائی امراض سے متاثرہ کسانوں اور چھوٹے کاروباروں کو قرضوں کی ادائیگی میں تاخیر کی سہولت دی جائے گی، بجلی اور خوردنی تیل کی قیمتیں بھی کم کی جائیں گی، ساتھ ہی سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے مخصوص ممالک سے ویزے کی شرائط میں نرمی کی جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا یہ پالیسی ملکی اقتصادی ترقی کا باعث بنے گی، معیشت میں نقد رقم لگائی جائے گی تاکہ سبھی اس سے مستفید ہوں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سریتھا کی عوام پسند حکومت کو وراثت میں کم زور برآمدات اور سرمایہ کاری کی قلت سے وراثت میں کم زور معیشت ملی ہے۔

گزشتہ ماہ اسٹیٹ پلاننگ ایجنسی نے اپنی 2023 کے جی ڈی پی کی شرح نمو کو 2.7-3.7 فیصد سے کم کر کے 2.5-3.0 فی صد کیا جو دوسری سہ ماہی میں توقع سے کم ہے، گزشتہ سال کی شرح نمو 2.6 فی صد تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں