جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

اسکول میں فائرنگ سے خاتون پرنسپل ہلاک، طالبہ زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ہیٹ یائے: تھائی لینڈ میں ایک نوجوان مسلح ملزم نے اسکول میں فائرنگ کر کے خاتون پرنسپل کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیٹ یائے شہر میں 18 سالہ ملزم نے اسکول کے اندر فائرنگ کی جس سے خاتون پرنسپل اور ایک طالبہ شدید زخمی ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق اسپتال میں دوران علاج خاتون پرنسپل جان کی بازی ہار گئی جبکہ طالبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ فائرنگ کرنے والے ملزم کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہے۔

تھائی لینڈ کے اسکول میں نوجوان نے گولیاں چلا دیں، طلبا کو یرغمال بنا لیا

رپورٹس کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور کی اسکول میں کسی ٹیچر سے ذاتی رنجش تھی جسکی بنیاد پر اس نے انتقامی کارروائی کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں