تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اومیکرون ویرینٹ، مسافروں پر دوبارہ پابندی کا اعلان

بینکاک: تھائی لینڈ کی حکومت نے ملک میں داخلے لیے پھر سے قرنطینہ پابندی کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کی بہتر صورت حال کے سبب تھائی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے ‘قرنطینہ فری’ سہولت فراہم کی تھی جس کے تحت مسافروں کو قرنطینہ میں نہیں رہنا پڑتا تھا۔

تاہم اب کووڈ19 کے نئے ویرینٹ کے پیھلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے تھائی لینڈ نے پھر سے قرنطینہ کی پابندی عائد کردی جس کا اطلاق گزشتہ روز سے ہوگیا۔

ملک میں داخلے کے لیے قرنطینہ فری درخواست ناقابل قبول ہوگی۔ قرنطینہ کی عارضی پابندی 21 دسمبر 2021 سے 4 جنوری 2022 تک برقرار رہے گی۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا کہ جب تھائی لینڈ میں اومیکرونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ وہ غیرملکی جو اس اعلان سے قبل تھائی لینڈ آنے کے لیے ‘قرنطینہ سے آزاد’ رجسٹریشن کرا چکے ہیں انہیں قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ تھائی حکومت نے نومبر میں قرنطینہ پابندی کے خاتمے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کورونا کے کم رسک والے ممالک سے غیرملکیوں کو آنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن اب پھر سے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -