ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

بھارتی فلموں کے اداکار تھلاپتی وجے انڈسٹری سے مکمل کنارہ کش

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے تامل فلموں کے معروف اداکار تھلاپتی وجے نے اپنے مداحوں کو مایوس کردیا، انہوں نے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

بھارتی میٖڈیا رپورٹ کے مطابق تامل فلموں کے سپر اسٹار اداکار تھلاپتی وجے نے اپنے کریئر کے عروج پر فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

اداکار تھلاپتی وجے نے فلم انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق فیصلہ رواں سال فروری میں کیا تھا تاہم اس کا باضابطہ اعلان گزشتہ شام اپنی سیاسی جماعت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Tamil Films

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اب وہ فلم انڈسٹری کو مکمل طور پر خیر باد کہہ کر اپنی پوری توجہ سیاسی سرگرمیوں پر مرکوز کردیں گے۔

تامل فلموں کے سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ اپنے کریئر کے عروج پر میں نے انڈسٹری کو چھوڑ دیا ہے، اپنی تنخواہ چھوڑ دی ہے اور یہاں  صرف آپ کے وجے کے طور پر موجود ہوں۔

یاد رہے کہ تھلاپتی وجے بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے وہ مایہ ناز اداکار ہیں جس کا شمار مہنگے ترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔

انہوں نے فلموں سے مکمل کنارہ کشی کا اعلان رواں سال اس وقت کیا جب بتایا جا رہا تھا کہ ان کی آنے والی فلم تھلاپتی 69 ان کی آخری فلم ہوگی جس کے لیے انہوں نے 275 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا ہے۔ ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ‘گوٹ’ بھی سپر ہٹ رہی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں