چنئی: تامل سینما کے معروف اداکار اور سیاست دان تھلاپتی وجے کی پارٹی (TVK) نے تامل ناڈو کے حالیہ انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کر کے تاریخ رقم کردی ہے، اس شاندار کامیابی کے بعد جہاں وجے کے مداح اور حامی خوشی سے نہال ہیں، وہیں اداکار اب ریاست کے اگلے وزیراعلیٰ بننے کی تیاری کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں تھلاپتی وجے کا ایک مداح ان کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ کر شدید جذباتی ہو گیا اور رونے لگا۔
رپورٹس کے مطابق روتے ہوئے مداح نے وجے کی انتخابی کامیابی اور ان کے سیاسی مستقبل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ لازمی وزیراعلیٰ بنے گا‘۔
جذباتی مداح کا کہنا تھا کہ نیوز چینلز چاہے جو مرضی کہیں، لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ اقتدار کا تاج انہی کے سر سجے گا۔ ان کی راہ میں جتنی بھی رکاوٹیں آئیں، وہ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور آگے بڑھیں گے۔ اس وقت میرے جذبات قابو میں نہیں ہیں۔
مداح نے اداکار کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی کی صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا وجے کے گھر کے باہر ایک بھی پولیس اہلکار تعینات نہیں ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ میں کیا کہوں، یہ ایک عجیب سا احساس ہے۔ اتنی جدوجہد کے بعد اس مقام تک پہنچنے والے لیڈر کے ساتھ ایسا رویہ دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔
کیا تھلاپتی وجے اور ترشا کرشنن شادی کرنے والے ہیں؟
واضح رہے کہ وجے نے تامل ناڈو کی سیاست میں قدم رکھ کر روایتی سیاسی جماعتوں کو کڑی ٹکر دی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


