’تھیلیسیما کا ٹیسٹ گورنر ہاوس میں مفت میں کیا جا رہا ہے‘

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم سب کو بروقت ٹیسٹ کروانا چاہیے تھیلیسیما کا ٹیسٹ ستائیس سو روپے کا ہے گورنر ہاوس میں مفت میں کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس میں تھیلیسیما کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آج گورنر ہاوس میں ٹیسٹ کے دوران دو لوگ تھیلیسیمیا مائنر کے نکلے ہیں تھیلیسیمیا مائنر والدین کے بچوں کو تھیلیسیمیا میجر ہو سکتا ہے سب سے درخواست ہے ٹیسٹ کروا کر جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ قانون ہے شادی سے پہلے لڑکے لڑکی کا ٹیسٹ لازمی ہےپاکستان میں اس قانون پر عمل نہیں کیا جاتا حکومت کا کام ہے کہ نسلوں کو بچائے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ تھیلیسیماکا ٹیسٹ 2700 روپےکا ہے ہم سب کو بروقت ٹیسٹ کروانا چاہیے تھیلیسیما کا ٹیسٹ گورنر ہاوس میں مفت میں کیا جا رہا ہے۔
گورنر کا کہنا تھا کہ دنیا میں وہ ممالک موجود ہیں جس نے تھیلیسیمیا پر قابو پایا ہماری بھی کوشش ہے کیمپس لگا کر اس بیماری پر قابو پا سکیں وزیر اعظم نے اپنی تیس سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی، پیپلز پارٹی نے تیرہ سالوں میں کوئی رپورٹ پیش نہیں کی حکومت جانے کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ والوں کو ہیلتھ کارڈ دینا چاہتے ہیں لیکن سندھ حکومت ایسا نہیں چاہتی تیرہ سال میں سندھ حکومت نے اس شہر کو ایک بس بھی نہیں دی آنے والے دنوں میں چین سے مزید بایں کراچی پہنچ جائیں گی۔