منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

مینیجمنٹ سائنسس کی طالبہ وینیزویلا کی ملکہ حسن منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

کراکس : بیس سالہ مینیجمنٹ سائنسس کی طالبہ وینیزویلا کی ملکہ حسن منتخب ہوگئیں، تھالیا اولوِینو مقابلہ جیت کر خوشی سے رو پڑیں، ذہانت اور خوبصورتی میں اولوِینو نے 24حسیناؤں کو پیچھے چھوڑا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں ہونے والے سالانہ خوبصورتی کے مقابلے میں یونیورسٹی کی طالبہ نے ملک کی دیگر 23 لڑکیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مس وینزویلا‘ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مس وینزویلاکا مقابلہ گزشتہ چند دن سے جاری تھا اور یکم اگست کو اس کا فائنل ہوا، فائنل میں یونیورسٹی کی طالبہ 20 سالہ تھالیا اولوینو نے ملک کی دیگر ریاستوں سے آنے والی دوشیزاؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

مس وینزویلا کے فائنل مقابلے میں 24 لڑکیوں میں سے مجموعی طور پر5 لڑکیوں کو فائنل کیا جاتا ہے، جس میں سے ایک لڑکی کو مس وینزویلا قرار دیا جاتا ہے۔

فائنل راؤنڈ میں منتخب ہونے والی باقی تین دو شیزاؤں میں سے ایک کو مس انٹرنیشنل اور باقی تین کومس وینزویلا کا رنر اپ قرار دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب بامس وینزویلا کے مقابلے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے پہلی بار مقابلے میں شریک لڑکیوں کے جسمانی خدوخال کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں