تازہ ترین

شادی پر مداحوں کے پیغامات، جسوال اور ثناء نے خاموشی توڑ دی

کراچی : شوبز انڈسٹری کے نوبیاہتا جوڑے نے بےپناہ محبتیں دینے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اردگرد اتنے پیار کرنے والے لوگ موجود ہیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نئے نویلے دلہا دلہن عمیر جسوال اور ثناء جاوید نے نئی زندگی کا آغاز کرنے پر مداحوں کی جانب سے ملنے والے پیار و محبت پر  ان کا شکریہ اداکیا ہے۔

ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی نئی جوڑی نے ایک ساتھ لی گئی سیلفی ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر  عمیر جسوال کے اکاونٹ سے شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے کا شکریہ ادا کیا۔

گلوکار نے اپنی اہلیہ کے ساتھ لی گئی تصویر کے ساتھ کیپشن دیا کہ شادی پر مبارکباد کےپیغامات بھیجنے والوں اور زندگی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے پر دعائیں اور محبتیں دینے والوں کا بھی شکریہ، ہمیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیے گا۔

عمیر جسوال اور ثنا جاوید شادی کے بندھن میں بندھ گئے

یاد رہے کہ دو روز قبل ہیمعروف اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال شادی کے بندھن میں بندھے ہیں، شادی کی تقریب کراچی میں انجام پائی تھی جس میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -