بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

’’شکریہ پاکستان‘‘ بنگلہ دیشی مشیر کھیل کا اظہار تشکر

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا (5 فروری 2026): بنگلہ دیش کے مشیر کھیل آصف نذرل نے ورلڈ کپ کے معاملے پر ساتھ کھڑے ہوئے پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے۔

آئی سی سی کے بنگلہ دیش کے جائز مطالبے کو تسلیم کیے جانے کے بعد اس کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے جانبدارانہ فیصلے پر پاکستان نے بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے میگا ایونٹ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کابینہ میٹنگ میں واضح کیا کہ بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، اور اس کی وجہ بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے اس بیان کے بعد بنگلہ دیش کے مشیر کھیل آصف نذرل نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شکریہ پاکستان کا جملہ تحریر کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے معاملے پر بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑے ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے۔

’’بنگلہ دیشی ہمارے بھائی‘‘، افسوس وہ ورلڈ کپ نہیں کھیل رہے، سلمان علی آغا

آصف نذرل نے وزیراعظم شہباز شریف کے گزشتہ روز کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے خلاف احتجاج میں بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں