اسلام آباد: پاکستان میں متعین ترک سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل نے کہا ہے کہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد پاکستان نے ترکی کےلیےآواز اٹھائی، ترکی کی ساتھ اظہاریکجہتی پرتمام پاکستانی بھائیوں کاشکریہ اداکرتاہوں۔
ترک سفارتخانے کے زیراہتمام ترکی میں یوم جمہوریت سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ترک سفیر احسان مصطفیٰ نے کہا کہ ترکی میں جمہوریت کی بقاکیلئے251شہریوں نےقربانی دی اور ہزاروں ترک شہریوں نےبغاوت کی کوشش کوناکام بنایا۔
ترک سفیر نے کہا کہ 15جولائی کو جمہوریت اور قومی اتحاد کے دن کےطور پر منایا جاتا ہے، پاکستان نےترکی کےلیےآوازاٹھائی ترکی کی ساتھ اظہاریکجہتی پرتمام پاکستانی بھائیوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ امیدہےمستقبل میں ایسی بغاوت کی کوشش نہیں کی جائےگی، دہشتگردی آج بھی اپنے مقاصد کے حصول کے لیے لوگوں کی سوچ تبدیل کر رہے ہیں ایسے دہشتگرد آج بھی پوری دنیا میں موجود ہیں۔
ترک سفیر کا کہنا تھا کہ منتخب پارلیمنٹ اور قیادت کے خلاف کوئی دہشتگرد تنظیم کارروائی نہیں کرسکتی، دہشتگرد تنظیمیں اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔