بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

علی حیدرگیلانی کے لئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں . یوسف رضا گیلانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی سلامتی کے لئے دعا کرنے والوں کا شُکر گزار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کو ایک آپریشن کے ذریعے بازیاب کروایا گیا ہے۔

میرے بیٹے کی بازیابی کے حوالے سے سب سے پہلے اطلاع آرمی چیف آف اسٹاف جرنل راحیل شریف نے دی پھر وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خارجہ سرتاج عزیز نے تصدیق کی تھی۔

امریکی سفیر نے فون پر رابطہ کر کے تصدیق کی ہے کہ علی حیدر گیلانی کو ایک آپریشن کے ذریعے بازیاب کروایا گیا ہے، اس آپریشن میں القاعدہ کے کئی اراکین مارے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی حیدر گیلانی تین سال بعد اپنے گھر پہنچ گئے

رہنماء پیپلزپارٹی نے بتایا کہ تین سال کے دوران ہمارے پاس افغانستان سے کئی فون آئے مگر ہر کال پر ایک ہی جواب دیا کہ میرے پاس آپ سے بات کرنے کا وقت نہیں ہے۔‘ آنے والی کال کا نمبر اور تفصیل ہر دفعہ انٹیلی جنس اداروں کو اطلاع مہیا کیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں عدالت میں جاری کیس کے باعث اسلام آباد میں موجود ہوں بیٹے سے ابھی تفصیلی ملاقات نہیں ہوسکی۔ امریکی سفیر نے رابطہ کر کے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اگر علی حیدر گیلانی اسلام آباد آتے تو میں خود اُن کا استقبال کرتا، مگر مجھے افسوس ہے کہ میں استقبال نہیں کرسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کی سلامتی کیلئے دعا کرنے والوں کا شُکر گزار ہوں۔

پڑھیں : سابق وزیراعظم گیلانی حفاظتی ضمانت پر رہا


پاک فوج کے حوالے سے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، انٹیلی جنس کے روابط کے باعث علی حیدر گیلانی کے مقام کی نشاندہی کی گئی اور پھر اُس مقام پر آپریشن کیا گیا۔


 

مزید پڑھیں : علی گیلانی کی بازیابی: آرمی چیف کا افغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ سے اظہار تشکر

 واضح رہے علی حیدر گیلانی کو تین سال قبل الیکشن مہم کے دوران اغواء کر کے افغانستان منتقل کردیا گیا تھا۔ رہائی کے بعد انہیں لاہور گیلانی ہاؤس منتقل کیا گیا ہے جہاں علی حیدر سے ملنے والوں کا تانتا بندا ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں