منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

تھر کوئلے کے ایک منصوبے سے 7 برس میں 27 ہزار گیگا واٹ آور بجلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (09 جولائی 2026): کول مائننگ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ تھر بلاک II منصوبے نے 7 برس میں 3 کروڑ 80 لاکھ ٹن کوئلہ فراہم کر کے 27 ہزار گیگا واٹ آور سے زائد بجلی پیدا کی ہے۔

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (SECMC) اور اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ (EPTL) نے تھر بلاک II میں کامیاب تجارتی آپریشنز کے سات سال مکمل کر لیے ہیں۔ کمپنیوں کے مطابق 10 جولائی 2019 سے شروع ہونے والے اس منصوبے نے پاکستان کی توانائی کے شعبے میں مقامی کوئلے کے استعمال کو فروغ دے کر درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تھر بلاک II کی کان کی سالانہ پیداواری صلاحیت 76 لاکھ ٹن تک پہنچ چکی ہے، جب کہ گزشتہ سات برسوں کے دوران 3 کروڑ 80 لاکھ ٹن سے زائد کوئلہ فراہم کیا گیا، جس کی بدولت اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ نے 27 ہزار گیگا واٹ آور سے زائد بجلی قومی گرڈ میں شامل کی۔ کمپنی اب کان کی فیز تھری توسیع کی تیاری بھی کر رہی ہے تاکہ مستقبل کی توانائی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

ایس ای سی ایم سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امیر اقبال کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے کمپنی کا مقصد سستی اور مقامی وسائل سے بجلی پیدا کر کے پاکستان کی توانائی کی سلامتی کو مضبوط بنانا اور تھر کے عوام کے لیے صحت، تعلیم، روزگار اور خواتین کو بااختیار بنانے کے مواقع پیدا کرنا ہے۔


مچھلی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر


ای پی ٹی ایل اور اینگرو انرجی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اطہر ابرار خواجہ نے کہا کہ اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ مسلسل پاکستان کے کم لاگت بجلی پیدا کرنے والے نمایاں پاور پلانٹس میں شامل ہے اور مقامی کوئلے کے ذریعے قابلِ اعتماد اور سستی بجلی فراہم کر رہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق تھر فاؤنڈیشن کے ذریعے سماجی ترقی کے منصوبے بھی جاری ہیں۔ اس وقت 33 اسکولوں میں 5 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں، 300 سے زائد طلبہ انجینئرنگ ڈپلومہ پروگرامز میں شامل ہیں، 2 ہزار سے زیادہ افراد کو فنی تربیت دی جا چکی ہے، ساڑھے 4 لاکھ سے زائد مریض صحت کی سہولیات سے مستفید ہوئے ہیں، جب کہ تقریباً 3 ہزار 935 گھروں کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کی جا چکی ہے۔

کمپنیوں کا کہنا ہے کہ سات سالہ سفر اس بات کا ثبوت ہے کہ تھر بلاک II منصوبہ پاکستان کی توانائی کی خودکفالت، معاشی ترقی اور تھرپارکر کے عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں