کراچی (14 جنوری 2026): تھر کول اینڈ انرجی بورڈ کو ٹیرف اور قیمتوں کے تعین کے اختیارات مل گئے، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بورڈ کے ترمیمی بل پر دستخط کر دیے۔
اس بل کی منظوری کے بعد کوئلے کی قیمت، نرخ اور چارجز کے کنٹرول کا اختیار بورڈ کے پاس ہوگا، اور بورڈ اپنے فیصلوں پر نظرِ ثانی بھی کر سکے گا، بورڈ کو فیس عائد کرنے اور فیصلوں کا جائزہ لینے کا قانونی اختیار حاصل ہوگا۔
ترمیم کا مقصد تھر کول اینڈ انرجی بورڈ کے ریگولیٹری اختیارات کو مضبوط کرنا، شفافیت لانا اور منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کے طریقہ کار کو بہتر بنانا ہے، اس سے تھر کے کوئلے اور توانائی کے شعبے میں مزید بہتری آئے گی۔
پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر
اس ترمیم سے بورڈ کے ریگولیٹری کردار میں مضبوطی آئے گی، اور بورڈ کے قانونی اور ضابطہ جاتی کردار کو قومی ریگولیٹرز کے معیار کے مطابق مضبوط بنایا جا سکے گا۔


